Home / News / پاکستان میں پینے کے پانی کا مسئلہ ختم، عوام اب سمندر کا پانی پینے کے لیے استعمال کر سکیں گے، چین نے زبردست منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا

پاکستان میں پینے کے پانی کا مسئلہ ختم، عوام اب سمندر کا پانی پینے کے لیے استعمال کر سکیں گے، چین نے زبردست منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گوادر کے شہریوں کو پینے کا صاف پینے مہیا کرنے کے لیے چین نے ڈی سیلینیشن پلانٹ منصوبے پر کام کا آغاز کردیا ہے، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے سمندر کے پانی کو میٹھا بنانے کے لیے ڈی سیلینیشن پلانٹ منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ہے اور اس پلانٹ سے گوادر کے شہریوں کو روزانہ روزانہ ڈھائی لاکھ گیلن پینے کا صاف پانی دیا جائے گا، چین، وفاقی اورصوبائی حکومت نے مل کر گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے

جن کی لاگت اربوں روپے بنتی ہے، ان منصوبوں کے مکمل ہونے پر گوادر میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمالدینی نے اس حوالے سے بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت گوادر میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے، گوادر کے رہنے والوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے دو ڈیمز کا 80 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، یہ دو ڈیم سوڑ اور شادی کور ہیں، گوادر تک ان ڈیمز سے پانی پائپ لائنز کے ذریعے لایا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں پر 4 ارب سے زائد لاگت آئے گی اس کے علاوہ میرانی ڈیم سے پانی کی ترسیل کے لیے فزیبلٹی رپورٹ پر کام ہو رہا ہے اس کے لیے 15کروڑ روپے بھی جاری ہو چکے ہیں

میرانی ڈیم کے منصوبے پر 7 سے 8 ارب روپے لاگت آئے گی، انہوں نے مزید بتایا کہ چین نے بھی سمندر کے پانی کو میٹھا بنانے کے لیے ڈی سیلینیشن پلانٹ منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ہے، اس منصوبے سے گوادر کے شہریوں کو ڈھائی لاکھ گیلن پینے کا پانی مہیا کیا جائے گا، گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمالدینی نے بتایا کہ ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانے کے لیے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے بھی کام کا آغاز کر دیا ہے اور اس پلانٹ سے بھی گوادر کو دو لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جائے گا۔

About Pakistan Defender

Check Also

پاکستان روس اور چین نےامریکی ڈالر کی چھٹی کرا دی۔پاکستان روس اور چین نےامریکہ کو بیھکاری بنا دیا۔

پاکستان روس اور چین نےامریکی ڈالر کی چھٹی کرا دی۔پاکستان روس اور چین نےامریکہ کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *