4

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، چار پاکستانی زخمی، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کئی چوکیاں تباہ ، بھارتی فوجی ہلاک

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، چار پاکستانی زخمی، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کئی چوکیاں تباہ ، بھارتی فوجی ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی اور بلااشتعال فائرنگ کرکے 4 شہریوں کو زخمی کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہفتے کے روز بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو 82 ایم ایم گولوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 شہری شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج نے بھارتی گولہ باری کا موثر جواب دیا اور جوابی گولہ باری کرکے دشمن کی کئی چوکیاں تباہ کردیں جس میں کئی بھارتی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ٹاپ سٹوری : ترکی پاکستان کو چالیس ظیارے مفت دے گا پاکستانی خبر سنتے ہی خوشی سے کھل اٹھے انڈین میڈیا رو پڑا ویڈیو دیکھیں

کیٹاگری میں : ARMY

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں