5

”پاکستانیوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ آج فوج ۔ ۔ ۔“ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوٹوک اعلان کردیا، واضح پیغام دیدیا

”پاکستانیوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ آج فوج ۔ ۔ ۔“ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوٹوک اعلان کردیا، واضح پیغام دیدیا

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستانیوں اور مجموعی طور پر دنیا کو سمجھ لیناچاہیے کہ آج کی آرمی پرویزمشرف کی سیاست سے باہر ہونے تک کی آرمی سے مختلف ہے ۔

ٹاپ سٹوری : بھاری اسلحے کے سب سے بڑے خریدار

انگریزی جریدے’ڈیلی ٹائمز‘ کے مطابق جنرل باجوہ نے یہ بات صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ امتیازگل نے اخبار میں لکھا کہ آرمی چیف کاکہناتھافوج میں بھی بہتری آئی ہے اور جمہوری اقدار کے تحفظ کا احساس ہے ، ایک محافظ کے طورپر جمہوریت کی حفاظت کریں گے ، میں نے ملک میں جمہوریت کی حفاظت کی ہے اور جمہوریت کا بڑا حامی ہوںلیکن ساتھ ہی جمہوریت میں ایک بڑی ذمہ داری سیاستدانوں کی بھی ہوتی ہے،اگرسیاستدان مختلف پارٹیوں اور ان کے طرز عمل کو بھی جمہوری بنادیںتو بیرونی قوتوں کو چھیڑچھاڑ کا موقع کم ملے گا۔

انہوں نے کہاکہ 9/11کے بعد فوج نے بہترین کارکردگی دکھائی اور اس کو سراہا جانا چاہیے ، میڈیا میں منفی تاثرات کی وجہ سے ہمارے آفیسر اور سپاہی دکھی ہیں،مسلح افواج کیلئے ملک کی سیکیورٹی سب سے بڑھ کر ہے ، ہم خیبرپختونخوا، فاٹا اور بلوچستان میں لڑے اور دشمن کو شکست دی ہے جو سرے سے ملک کے وجود کوہی دھمکیاں دے رہے تھے ، اب دوبارہ انہیں ذاتی ایجنڈے کیلئے نہیں پنپنے دینا چاہیے ۔

ٹاپ سٹوری : پاک فضائیہ نے اپنے جدید ترین جے ایف سترہ لڑاکا طیاروں کا ایک سکوارڈرن سمنگلی ایئر بیس پر تعینات کردیا ہے

کیٹاگری میں : ARMY

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں