5

چین کیوں ہم سے آگے ہے

Image result for China

آج سے بیس سال پہلے تک چین معا شرتی کرپشن میں دنیا کے بد ترین ممالک میں شمار ہوتا تھا،اس وقت کہا جاتا تھا آپ اگر چینی ہیں اور سرکاری ملازم ہیں تو آپ کی ایمانداری کی قسم نہیں کھائی جا سکتی‘بیس سال پہلے تک چین کے وزرا ء ’میئر ز اور آرمی آفیسر ز کے فریجوں‘واشنگ مشینوں اور

ٹاپ سٹوری : پاک نیوی اور پاک فضائیہ کی طرف سے لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائل کا تجربہ

مائیکرو ویوز تک سے رشوت کے پیسے نکلتے تھے ۔۔لیکن پھر چین نے کرپشن کے خلاف کڑے اصول بنائے

چین نے کرپشن ،رشوت ستانی اور اقربا ء پر وری کی سزا سزا ئے موت طے کر دی اور یہ اس معاملے میں کسی سے رعایت نہیں کرتے تھے ۔حکومت نے حکمرا ن جماعت کمیونسٹ پارٹی کے سات لاکھ کارکنوں کی سکر وٹنی کی اور۔۔ان میں سے ڈیڑ ھ لاکھ کرپٹ کارکنوں کو پارٹی سے فارغ کردیا گیا ۔حکومت نے کابینہ کے نے کابینہ کے وزرا ء، بیجنگ اور شنگھائی کے میئر ز اور فوج کے انتہائی اعلیٰ عہدیداروں تک کو کرپشن ثابت ہونے پر گولی ماردی ۔یہ سلسلہ آج تک جاری ہے ،ابھی چند دن پہلے چین کے ایک سابق ریلوے منسٹر کو کرپشن کی وجہ سے موت کی سزا دی گئی سزائے موت سے قبل وہ دس سال قید بھی کاٹیں گے ۔آپ اس قانون کا فائدہ ملا حظہ کیجئے ۔کرپشن کی وجہ سے چین میں اسی کی دہا ئی تک تمام تر معاشی ترقی کے با و جود کوئی ارب پتی نہیں تھا لیکن جب احتساب ہوا ،کرپٹ لوگوں کو سزا ہوئی تو آج چین میں 122ارب پتی موجود ہیں اور یہ تعداد امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر آتی ہے ،دنیا میں ہر وہ قوم ختم ہوجاتی ہے جو کنفلکٹ کا شکار ہوتی ہے۔ یا جس مین کرپشن عام ہوتی ہے او ر چین ان دنوں بیماریوں سے نکل گیا ہے،اس نے باہمی تنازعے بھی ختم کر دیئے ہیں اور کرپشن بھی ،چین کے صوبے حنان میں کرپشن کے خلاف کچھ عرصہ قبل ایک قانون پاس ہوا ،صو بائی حکومت نے تمام سرکاری ملا زموں پر پابندی لگا دی۔

ٹاپ سٹوری : چین اور پاکستان مل کر بھارت کو دنیا میں اکیلا کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا

یہ کسی شخص سے بر تھ ڈے گفٹ وصول نہیں کرسکتے ،یہ پابندی اینٹی گرا فٹ کمیشن نے لگائی ،اس حکم کے مطابق جو شخص تحا ئف کو ذا تی فعل قرار دے گا اسے اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑے گا بصورت دیگر اسے گرفتار کر لیا جائے گا ،یہ چین کے ایک صوبے کا قانون ہے،ہمارا ٹوٹل جی ڈی پی 240بلین ہے جبکہ چین کے صرف اس صوبے کا جی ڈی پی 300بلین ڈالر ہے اور فرق صرف اور صرف ایسے قوانین کی وجہ سے ہے۔

ٹاپ سٹوری :  اسرائیلی لڑاکا طیارہ اور ایرانی ڈرون تباہ کر دیا گیا

Image result for China pakistan

کیٹاگری میں : ARMY

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں