11

جب ایک لڑکی نے قائد اعظم کو لوٹنے کی کوشش کی

Image result for quaid azamقائداعظم سفرِ ریل کے دوران اپنے لیے دو برتھیں مخصوص کرایا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ کسی نے ان سے وجہ دریافت کی تو جواب میں انھوں نے یہ واقعہ سنایا ’’میں پہلے ایک ہی برتھ مخصوص کراتا تھا۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے، میں لکھنٔو سے بمبئی جا رہا تھا۔ کسی چھوٹے سے اسٹیشن پر ریل رکی تو ایک اینگلو انڈین لڑکی میرے ڈبے میں آکر دوسری برتھ پر بیٹھ گئی۔ چونکہ میں نے ایک ہی برتھ مخصوص کرائی تھی، اس لیے خاموش رہا۔ ریل نے رفتار پکڑی تو اچانک وہ لڑکی بولی

ٹاپ سٹوری : خانہ کعبہ کے اوپر طیاروں کا پرواز کرنا ناممکن ہے

’تمھارے پاس جو کچھ ہے فوراً میرے حوالے کردو، ورنہ میں ابھی زنجیر کھینچ کر لوگوں سے کہوں گی کہ یہ شخص میرے ساتھ زبردستی کرنا چاہتا ہے۔‘‘ میں نے کاغذات سے سر ہی نہیں اٹھایا۔ اُس نے پھر اپنی بات دہرائی۔ میں پھر خاموش رہا۔ آخر تنگ آ کر اُس نے مجھے جھنجھوڑا تو میں نے سر اٹھایا اور اشارے سے کہا ’’میں بہرہ ہوں، مجھے کچھ سنائی نہیں دیتا۔ جو کچھ کہنا ہے، لکھ کر دو۔‘‘اُس نے اپنا مدعا کاغذ پر لکھ کر میرے حوالے کر دیا۔ میں نے فوراً زنجیر کھینچ دی اور اسے مع تحریر ریلوے حکام کے حوالے کردیا۔ اس دن کے بعد سے میں ہمیشہ دو برتھیں مخصوص کراتا ہوں۔
عقلمند
بچہ نائی کی دکان میں داخل ہوتا ہے،حجام گاہک سے سرگوشی کرتا ہے یہ دنیا کا بیوقوف ترین بچہ ہے دیکھو میں یہ ثابت کیے دیتا ہوں۔حجام نے ایک ہاتھ پر ایک روپے کا نوٹ رکھا اور دوسرے ہاتھ پر 25 پیسے کا سکہ بچے کو آواز دی اور دونوں ہاتھ آگے کر دیئے بچے نے 25 پیسے لیے اور چل دیاحجام کہنے لگایہ ہر دفعہ ایسے ہی کرتا ہے۔گا ہک باہر نکلتا ہے آیس کریم کی دکان کے پاس اْسے وہی بچہ ملتا ہے و ہ اس سے پوچھتا ہے تم ہر دفعہ25 پیسے کیوں اٹھاتے ہو ، روپیہ کیوں نہیں اْٹھاتے بچہ کہتا ہے
اس لیے کہ جس دن میں نے ایک روپے کا نوٹ اْٹھا لیااْس دن کھیل ختم بیوقوف وہ ہے جواپنے آپ کو زیادہ عقلمند جانتا ہے۔کتابیںمجھے کتابیں پڑھنے کا بہت شوق ہے۔ کتابیں پڑھتے ہوئے ایسے لگتا ہے جیسے میں دوسرے بہت سے جہانوں کا چکر لگا آتی ہوں۔ ایک دفعہ میں ایک کتاب پڑ ھ رہی تھی کہ اس میں ہیرو کے ساتھ بہت برا ہوتا ہے، بار بار اسے اپنے پیار کے امتحانوں سے گزرنا پڑتا ہے تو ایک دن وہ تنگ آکر کہتا ہے کہ آخر پیار کدھر ہے؟ کدھر ہے میری محبت؟
س وقت میں کتاب میں اتنی گم تھی کہ میرا دل کیا کہ خود میں بھی اس کہانی کا حصہ بن جاؤں اور اس کا بازو تھام کر اسے بتاؤں کہ ہر طرف صرف محبت ہی تو ہے۔ پوری کائنات پیار سے ہی تو بنی ہے۔ میرا دل کہہ رہا تھا کہ جس اوڑ دیکھو، دنیا جہان پیار سے بنے ہیں۔ ہر پھول میں، پتے میں، سردیوں کی شام میں ٹھنڈی ہوا کے اس جھونکے میں جو چہرے کو چھو کر گزر جاتا ہے۔ خزاں کے آخری پتے میں جو درخت کی ٹہنی پر اپنا آخری وقت گزار رہا ہوتا ہے۔ گرمی کی نئی نئی سبز گھاس میں۔
بہار کی پہلی کونپل میں جو پھوٹ رہی ہو۔ہر شے میں پیار چھپا ہے بس اپنے دل کی آنکھ کھولو اور دیکھو تو تمہیں صاف صاف نظر آئے گا کہ کہاں کہاں پیار پنہاں ہے۔ میرے معزور بیٹے کی جپھی میں، میری بیٹی جب میرے احمقانہ مزاق پر ہنستی ہے، تو اس کے قہقہے میں۔میری بلی کی چھلانگوں میں محبت نظر آتی ہے، جب وہ میرے سینے پر سوتی ہے۔ میری نماز میں، میرا عبادت میں، ستاروں میں، کہکشاں میں۔۔۔زمین میں آسمان میں۔وہ گیت ہے کہ اللہ ہے بس پیار ہی پیار۔ اور اللہ کی نہ تو کوئی ابتداء تھی
ور نہ کوئی انتہا ہے۔ وہ لازوال ہے، اور اس کی بزرگی کو دوام حاصل ہے۔ تو پیار بھی ایسے ہی ہوتا ہے، اس کی بھی کوئی شروعات ہوتی ہیں نہ کوئی انجام۔اپنی زندگی ضائع مت کرو۔ دل کی آنکھیں کھولو اور دنیا کا حقیقی روپ دیکھو جو طرحطرح کے رنگوں سے سجا ہوا ہے۔ اپنی زیست تنہائی اور درد میں مت بسر کرو۔ اس بات کو سمجھو کہ پیار کتنا قیمتی اور حسین ہوتا ہے، اس کی قدر کرو۔ پیار وہ واحد شے ہے جو بانٹنے سے اور بڑھ جاتا ہے۔ لوگوں میں پیار اور مسرتیں بانٹنا سیکھو۔ اپنی مشکلوں سے اپنی روح کو اذیت میں مبتلا مت کرو۔ جب انسان مایوس ہو جاتا ہے تو اس کی زندگی بہت بھیانک ہو جاتی ہے۔امید کی کرنیں جلاؤ۔

Image result for quaid azam

ٹاپ سٹوری : چین ایسا ہتھیار ایجاد کررہا ہے جو خلاءکی چیر پھاڑ کرکے اس میں بلیک ہول بنادے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں