2

جے ایف 17 سے فضا سے فضا میں میزائل فائرنگ کا ’’کامیاب‘‘ تجربہ

Image result for iran

پاکستان کی فضائیہ نے چین کے تعاون سے تیار کردہ لڑاکا طیارے جے ایف 17 سے فضا سے فضا میں میزائل فائرنگ کا ’’کامیاب تجربہ کیا ہے‘‘۔

کراچی کے قریب واقع سونمیانی فائرنگ رینج میں JF-17 تھنڈر سے میزائل فائرنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق، ’’جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کو فائر کرکے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ جے ایف 17 تھنڈر نے Beyond Visual Range اور انفراریڈ میزائل فائر کرکے کم رفتار سے پرواز کرنے والے ہدف کو ٹھیک نشانہ لگا کر تباہ کرنے کا مظاہرہ کیا‘‘۔
Pakistan New BVR Missile Specifications

ٹاپ سٹوری : شام میں جہاد کرو, مگر کس کے خلاف؟

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’’کامیاب تجربہ پاک فضائیہ کی تاریخ میں ایک سنہری باب کا اضافہ ہے‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’ایک جدید ویپن ٹیسٹ رینج کو پاک فضائیہ کا حصہ بنایا گیا ہے جس سے مختلف قسم کے ملکی ساختہ اور غیر ملکی ہتھیاروں کے معیار کو جانچا جائے گا‘‘۔

بیان کے مطابق، ’’چین کی معاونت سے تیار کردہ اس جدید رینج میں ایسے آلات نصب کئے گئے ہیں جو جہاز اور جہاز سے فائر کئے گئے۔ میزائل کی پرواز اور زاویے کو جانچنے میں مدد فراہم کرتے ہیں‘‘۔

ٹاپ سٹوری : بھارتی فوج میں پھوٹ, بڑی تعداد میں فوجیوں نے لڑائی سے انکارکردیا

ایئر چیف مارشل سہیل امان کا مزید کہنا تھا کہ ’’جے ایف 17 تھنڈر طیاروں سے ان جدید ہتھیاروں کا کامیاب مظاہرہ اس طیارے کی ہمہ جہت صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ یہ بات قابل فخر ہے کہ پاک فضائیہ کے چھ لڑاکا اسکواڈرن پہلے ہی JF-17 تھنڈر طیاروں سے لیس کئے جا چکے ہیں‘‘۔

فضائیہ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ’’کامیاب تجربہ مختلف رفتار سے پرواز کرنے والے اہداف کو ڈھونڈ کر تباہ کرنے کی فضائیہ کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے‘‘۔
jf 17 bvr missile test

ٹاپ سٹوری : دنیا کی دس سب سے بڑی فوجیں

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں