2

چین کا میزائل ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ

چین نے منگل کو گراؤنڈ بیسڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا۔ یہ تجربہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔جبکہ حال ہی میں بھارت نے بھی لمبے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کا کامیاب تجربہ کیا تھا، یہ میزائل خاص طور پر چین کے ہر شہر کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، لہذا چین کو جدید میزائل ڈیفنس سسٹم کی اشد ضرورت تھی جو کہ چینی نے تیار کر لیا ہے۔

ٹاپ سٹوری : بھارتی فضائیہ کا کیپٹن پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے کام کرتا رہا

چینی وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جس میزائل دفاعی نظام کا تجربہ کیا گیا، اس نے اپنے مقررہ اہداف حاصل کر لئے ہیں۔

ٹاپ سٹوری : کشمیری مجاہدین کے ہاتھوں بھارتی فوج کا بڑا نقصان

یہ تجربہ دفاعی نوعیت کا تھا اور اس کا مقصد کسی خاص ملک تک میزائلوں کی رینج بڑھانا نہیں تھا۔ واضح رہے کہ امریکا نے شمالی کوریا کی طرف سے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے جنوبی کوریا میں تھاڈ نامی میزائل دفاعی نظام نصب کر رکھا ہے.
Thaad missile defence

ٹاپ سٹوری : شام میں جہاد کرو, مگر کس کے خلاف؟

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں