3

پاک فضائیہ نے اپنے ایک سکواڈرن کو جدید آگسٹا ہیلی کاپٹر سے لیس کردیا ہے

پاک فضائیہ نے اپنے ایک سکواڈرن کو جدید آگسٹا ہیلی کاپٹر سے لیس کردیا ہے.

فضائیہ کے سرچ اینڈ ریسکیو سکواڈرن میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل آگسٹا ہیلی کاپٹر کی شمولیت کے بعد اسکواڈرن کا نام تبدیل کر کے نمبر 88 کومبیٹ سپورٹ سکواڈرن اینڈ ایڈوانسڈ ہیلی کاپٹر ٹریننگ سکول رکھ دیا گیاہے۔
pakistan Air Chief

پاک فضائیہ کے جیکب آباد میں واقع پی اے ایف بیس شہباز پر اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ائیر چیف مارشل سہیل امان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں تمام سرچ اینڈ ریسکیو پلیٹ فارمز کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد AW-139 کا انتخاب کیا گیا جو فضائیہ کی حربی ضروریات کو پورا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹاپ سٹوری : پاک بحریہ کے لئے تعمیر کئے جانے والے 32 ٹن بولارڈ پل ٹگ کی لانچنگ

Pakistan AW 39

ان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے حامل ہیلی کاپٹر کی شمولیت پاک فضائیہ کو جدت پسندی کی راہ پر گامزن کرنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ ہے۔

سربراہ فضائیہ کے مطابق یہ اضافہ پاک فضائیہ کی جنگی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے اہم ہے۔ آگسٹا ہیلی کاپٹر مختلف طرح کی حربی صلاحیتوں کا حامل ہے۔ پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز کے بیڑے کی صلاحیتوں کو اکیسویں صدی کے خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہوچکا تھا۔

ٹاپ سٹوری :  پاک فضائیہ کے پاس موجود لانگ رینج اینٹی ریڈی ایشن ( اینٹی ریڈار) میزائل

انہوں نے مزید کہا کہ اس ہیلی کاپٹر کی شمولیت سے فضائیہ نے رات کے اندھیرے اور سمندر میں سرچ اور ریسکیو کی بہتر صلاحیت بھی حاصل کر لی ہے۔

فضائیہ کے سربراہ کے مطابق آگسٹا ہیلی کاپٹرکی شمولیت اس سکواڈرن کی آپریشنل استعداد کار کو بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرے گی جو پہلےMI-171 سے لیس تھا۔
pakistan Mi 171 helicopters

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اسکواڈرن فضائیہ کا پہلا اسکواڈرن ہے جس میں آگسٹا ہیلی کاپٹر شامل کیا گیا ہے۔ تقریب میں اعلیٰ فوجی و سول عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
pakistan Air Forceٹاپ سٹوری : شام میں جہاد کرو, مگر کس کے خلاف؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں