4

بھارتی فوج بمقابلہ پاکستانی فوج – حقیقت اور دعوے

بھارتی آرمی چیف آجکل اوٹ پٹانگ باتیں کر رہے ہیں، کبھی کہتے ہیں کہ آسام میں پاکستان بنگلہ دیش سے مل کر قبضہ کرنا چاہتا ہے، تو کبھی کہتے ہیں کہ پاکستان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہی نہیں، حال میں ہی ایک بیان میں انہوں نے تو حد ہی کردی، انہوں نے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی فوج غیر ذمہ دار ہے۔
indian army chief

بھارت میں ہمیشہ اسی شخص کو آرمی چیف کا عہدہ دیا جاتا ہے جو کسی طرح سے بھی اس عہدے کا اہل نہیں ہوتا۔ موجودہ آرمی چیف کی حالت آپ کے سامنے ہے جبکہ ان جناب سے پہلے جو شخص اس عہدے کے لئے چنا گیا تھا اس نے بطور جنرل کشمیر میں ظلم کی انتہا کر رکھی تھی، بھارتی فوج نے سابقہ بھارتی آرمی چیف دلبیر سنگھ کی سر پرستی میں بے گناہ کشمیریوں کا بے دریغ خون کر رکھا ہے۔ اور انہیں کارناموں کی وجہ سے ہی موصوف کو بھارتی فوج کا چیف مقرر کیا گیا تھا۔
Former Indian Army chief

خیر بات ہو رہی ہے بھارت کے موجودہ آرمی چیف کے اس بیان کی جو انھوں نے حال ہی میں پاکستان کی افواج کے بارے میں دیا، پاکستان کی افوج کی کمان انتہائی زمہ دارانہ سوچ رکھنے والے اور انتہائی پروفیشنل لوگوں کے سپرد کی جاتی ہے، اس کے علاوہ پاکستان کی تینوں افواج کی تنظیم نو جاری رہتی ہے، اور دنیا پاکستان کی افواج کی صلاحیتوں کو مانتی ہے۔

ٹاپ سٹوری : بھارت کی چودھراہٹ کا قاتل میزائل CM-400Akg
Pakistan Armed Forces

یہاں تک کہ برٹش کیڈٹس کے علاوہ دوسرے ممالک کے کیڈٹس پاکستان کی آرمی سے ٹریننگ لینے آتے ہیں، پاکستان کی آرمی انہیں جسمانی اور ذہنی تربیت دیتی ہے, اس کے علاوہ پاکستان کی آرمی نے نا صرف وہ جنگ لڑی بلکہ اس میں کامیاب بھی ہوئی، جس جنگ میں دشمن کی فوری طور پر نشاندہی نہیں کی جا سکتی۔
British cadets In Pakistan

یاد رہے روایتی جنگ میں دشمن کا پتہ ہوتا ہے جب کہ جو جنگ پاکستان کی افوج نے لڑی اس میں دشمن سول یا سادہ کپڑوں میں ملبوس ہوتے ہیں اور جتنی دیر میں اس بات کا پتا لگایا جاتا ہے کہ یہ دشمن ہے یا کوئی عام آدمی اتنی دیر میں دشمن کام دکھا جاتا ہے، اس کے علاوہ یہ دشمن ایسا ہوتا ہے جس نے ہر حالت میں خود کو اڑانا ہوتا ہے، یہاں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایسے دشمن کو اس کے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ٹھکانے لگانا کس قدر مشکل ہو سکتا ہے۔

ٹاپ سٹوری : پاکستان کے دفاع میں ڈرون ٹیکنالوجی کا کردار

دوسری طرف دیکھا جائے تو بھارت کی اپنی آرمی کے آئے روز سکینڈلز آتے رہتے ہیں، بھارتی آرمی کے آفیسرز سپاہیوں کو اپنا زاتی ملازم سمجھتے ہیں، انہیں بھوکا رکھتے ہیں، ان سے گھر کا کام کرواتے ہیں، یہاں تک کہ اپنے کتے بھی ان سے نہلواتے ہیں، یہی کافی نہیں کچھ عرصہ پہلے بھارتی آرمی میں سے کچھ لوگ چنے گئے جنہیں سپیشل ٹریننگ دی گئی، ان لوگوں نے کمانڈو ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد راہ فرار اختیار کی، اور بجائے اس کے کہ اپنی فوج کے وفادار رہتے، انہوں نے اپنا ذاتی مفاد دیکھتے ہوئے بھاگنے میں آفیت سمجھی۔
Indian commandos Run

بھارت کے بھاگے ہوئے کمانڈوز کے بارے میں بھارتی میڈیا کا ایک خیال تھا کہ یہ لوگ مختلف وارداتوں کیلئے استعمال کئے جاسکتے ہیں، مثال کے طور پر لوگوں کا لوٹنا اور قتل کرنا وغیرہ، پاکستان کا فوجی ایک عرصے تک فوج کا حصہ رہتا ہے اور وہ پھر ریٹائر ہو کر فوج سے تو نکل جاتا ہے مگر فوج اس میں سے کبھی نہیں نکلتی ، وہ ہمیشہ اپنی ٹریننگ کو یاد رکھتا ہے، پوری زندگی فوج میں سکھائے گئے اصولوں کے مطابق گزارتا ہے۔

اور دوسری طرف یعنی بھارتی فوج کے کیا ہی کہنے ہیں، حاضر سروس اور وہ بھی سپیشل ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد اپنی فوج کا ساتھ چھوڑ دینا، فوج کی ناقص تربیت کا واضح ثبوت ہے، 2015 میں بھارت نے پاکستان پر رعب جمانے کے لیے اپنی فوج کو حکم دیا کہ پاکستان اور بھارت کے بارڈر کے نزدیک جنگی مشق کی جائے, اسی جنگی مشق میں بھارتی فوج نے فائر کھول کر اپنے ہی فوجی مار دیئے، حالانکہ ایسا واقعہ کبھی بھی پاکستان کی فوج میں نہیں ہوا۔
indian military exercise accident

یہی وجہ ہے کہ دوسرے ممالک کی افواج پاکستان کی افواج کے ساتھ فوجی مشقیں کرنا چاہتی ہیں، جب کہ حال ہی میں بھارتی نیوی نے مالدیپ کی نیوی کو مشترکہ جنگی مشق کرنے کی دعوت دی مگر مالدیپ کی نیوی نے بھارت کے ساتھ یہ مشق کرنے سے انکار کردیا، مالدیپ جیسے چھوٹے ملک کی نیوی بھی بھارت کی نیوی کو منہ نہیں لگاتی، بھارتی نیوی کے فریگیٹس میں کئی بار آگ لگنے کے واقعات بھی ہوئے، بھارت کی تینوں افواج میں کرپشن عروج پر ہے۔
Indian Navy Corruption

بھارتی افواج کے آفیسرز ایک دوسرے کی بیویوں اور بیٹیوں پر نظر رکھے رہتے ہیں، اور آئے دن شرمناک واقعات ہوتے ہیں، دنیا کے کسی ملک کی فوج ایسی شرمناک حرکات نہیں کرتی جو کہ بھارت کی فوج کرتی ہے، بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے جنسی تعلق قائم رکھتے ہوئے بھی پائے گئے، بھاتی نیوی کے ایک آفیسر نے تو حال ہی میں اپنا چپکے سے آپریشن کروا کر جنس تبدیل کروائی۔
Navy sailor changes sex

چند سال پہلے بھارتی آرمی چیف نے ایک خفیہ میٹنگ کے دوران مستقبل کے کچھ پلان بنائے مگر 30 منٹ کے اندر اندر وہ سب باتیں پاکستان کی خفیہ ایجنسی جان چکی تھی، جس کا اعتراف بھارتی میڈیا اور بھارتی حکومت نے خود کیا، وہ اتنے حیران تھے کہ یہ سب کیسے ممکن ہوا، حال ہی میں بھارتی فضائیہ کے ایک آفیسر کو اس جرم میں پکڑ لیا گیا کہ وہ پاکستان کے لئے جاسوسی کر رہا تھا، بھارت کا ایک اور فضائیہ کا آفیسر ٹی وی کا ریموٹ چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، جب اسے عدالت میں پیش کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اسے چھوٹی موٹی چیزیں چرانے کی عادت ہے۔
Indian Air Force pilot facing Court Martial for stealing the TV Remote

بھارتی فوج کے سپاہیوں اور آفیسرز کی ایسی حرکات و سکنات یہی بتاتی ہیں کہ بھارتی فوج ان کی تربیت بہتر انداز میں نہیں کر رہی، پوری دنیا اس بات کا اعتراف کرتی ہے کہ پاکستان کی فوج وہ جنگ جیتی جو امریکی فوج بھی جدید ترین اسلحہ اور جاسوسی کے آلات ہوتے ہوئے بھی نہ جیت پائی۔ امریکی جرنیل اس وقت بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ پاکستانی فوج کے تعاون کے بغیر ہمارا افغانستان میں وجود ناممکن ہے، ہمیں ہر حال میں پاکستان کی افواج اور خفیہ ایجنسی کی مدد درکار ہے۔
World Best Army

روسی دفاعی تجزیہ کار کے مطابق پاکستان اس خطے کا انتہائی اہم اور طاقتور ملک ہے اور اسکی سب سے بڑی وجہ اس کی جیولوکیشن اور اس کی فوج ہے، پاکستان ایٹمی طاقت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان حقیقی طور پر طاقتور ملک ہے اور امریکہ اور دوسرے اتحادیوں کو پاکستان کے بارے میں سنجیدگی سے فیصلے کرنے ہوں گے۔

ٹاپ سٹوری : کیا پاکستان کی فضائیہ اسٹیلتھ طیارے مار گرا سکتی ہے؟

حیرانگی کی بات یہ ہے کہ بھارت کے آرمی چیف کو ایسا لگتا ہے پاکستان کے پاس نہ تو ایٹمی ہتھیار ہیں اور نہ ہی پاکستان کی فوج ذمہ دار ہے، پھر وہ کونسی بات ہے جو بھارتی فوج کو پاکستان پر حملہ کرنے سے روکتی ہے؟ اگر پاکستان کی فوج اتنی ہی نااہل ہے تو بھارتی فوج کس بات کا انتظار کر رہی ہے؟ حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہی ہیں جنہوں نے بھارت کو پاکستان پر حملہ کرنے سے روک رکھا ہے، لیکن پھر بھی اگر بھارتی فوج چاہے تو پاکستان کی فوج اور اس کی عوام کو آزما کر دیکھ لے، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ پاکستان کہاں کھڑا ہے۔
asif ghafoor answer to india

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں